24 اگست 2015 - 15:33
جرمنی کے وزیر خارجہ عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

جرمنی کے وزیر خارجہ ایشٹن مایر عنقریب اسلای جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز نیوز کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ایشٹن مایر عنقریب اسلای جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ ایشٹن مایر نے آج برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اکتوبر میں تہران کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل جرمنی کے اقتصادی امور کے وزير ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں ۔ جرمنی ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجاری شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲